وی آئی پی کلچر کا خاتمہ! وفاقی وزیر احسن اقبال عام شہری بن کر ایئرپورٹ پر مسافروں کی لائن میں لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وی آئی پی کلچر کا خاتمہ! وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک عام شہری بن کر ایئرپورٹ پر عام مسافروں کے ساتھ سفر کے لیے لائن میں لگ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر نے کسی بھی قسم کا سرکاری پروٹوکول یا سیکیورٹی گھیرا لینے کے بجائے عام مسافروں کی طرح قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کیا۔
عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس مثبت طرزِ عمل کو شدید سراہا جا رہا ہے اور اسے ملک میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب ایک بہترین اور عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
