پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشین گیمز کے اسکواڈ سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں کے قومی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔
پی سی بی کے مطابق سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ سلمان مرزا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز میں مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر کو ہوگا۔
10 ٹیموں پر مشتمل مینز مقابلوں میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور میزبان جاپان براہِ راست کوالیفائی کر چکے ہیں، جبکہ نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان کوالیفائنگ مرحلہ کھیلیں گے۔
صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلےگی۔
پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ اتوار کو کراچی میں جمع ہوگیا، جہاں 21 سے 24 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ٹیم 24 ستمبر کی رات جاپان روانہ ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert