فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے پاکستان میں فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فرانسیسی سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

WhatsApp
Get Alert