خیبرپختونخواہ میں جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، مریم نواز
صوبے کی کبھی کیا ’شان‘ ہوا کرتی تھی، ہماری ساری چھٹیاں کاغان، ناران میں گزرتی تھیں، اب وہاں ہمارے آفیسرز شہید ہو رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سولین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مطلوبہ تعاون فراہم ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا خطاب

لاہور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواہ میں جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لوگ خیبر پختونخوا میں لڑ رہے ہیں اور یہ صورتحال باعث تشویش ہے۔ مریم نواز کا لیڈر شپ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی ماضی میں ایک شاندار حیثیت تھی اور ان کے بچپن میں خاندان کی چھٹیاں بھی وہاں گزرتی تھیں، تاہم آج وہاں جوانوں اور افسران کی شہادتیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سولین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مطلوبہ تعاون فراہم ہونا چاہیے۔
کے پی کی کبھی کیا Gloryہوا کرتی تھی، ہماری ساری چھٹیاں کاغان، ناران می گزرتی تھیں۔ اب وہاں ہمارے جوان اور آفیسرز شہید ہو رہے ہیں، مریم نواز pic.twitter.com/X9IoOTufXY
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 2, 2026
پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب وسیم ان کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہتے ہیں اور وہ خود بھی سی ٹی ڈی کے امور سے متعلق اجلاس کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کی میٹنگز محض رسمی نہیں ہوتیں بلکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق نچلی سطح تک جاکر معاملات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ گورننس کے حوالے سے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا کام گٹروں کے ڈھکن لگوانا نہیں، لیکن اگر وزیراعلیٰ یہ کام نہیں کرے گا تو پھر کون کرے گا؟ ان کے مطابق وزیراعلیٰ کا کام صرف دفتر میں بیٹھنا نہیں بلکہ عوامی مسائل کو براہِ راست دیکھنا اور حل کرنا بھی ہے۔
