ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جس کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
