ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) آج پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4300 روپے کمی سے 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر کمی کے ساتھ 4138 ڈالر کا ہوگیا۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی 56 روپے کمی سے 6 ہزار 522 روپے کی ہو گئی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert