بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئی مشکل، ایئرلائنز نے خبردار کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ایئرلائنز کی جانب سے فضائی سفر کے ٹکٹ مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ، جس کا براہِ راست اثر ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی جیب پر پڑے گا۔
ملک میں گزشتہ تین دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 5 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ہوائی سفر کے ٹکٹوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یکم اکتوبر سے اب تک صرف 3 دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے کا مجموعی اضافہ کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
اخراجات کا بوجھ پورا کرنے کے لیے مختلف ایئرلائنز کی جانب سے بین الاقوامی اور داخلی پروازوں کے ٹکٹ مہنگے کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی جیب پر پڑے گا۔

WhatsApp
Get Alert