بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ! ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ کتنا منافع ملے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع کے نئے ریٹس کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1,060 روپے کا منافع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ترمیم کرتے ہوئے اکتوبر 2026 سے نئے ریٹس کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت نے بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ کے پرافٹ ریٹ میں 12 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

جس کے بعد منافع کی شرح 12.72 فیصد ہو گئی ہے، اس نئے حساب سے سرمایہ کاروں کو فی 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1,060 روپے کا منافع مل سکے گا۔

منافع کی ادائیگی کی رقم سرٹیفکیٹ کی خرید کی تاریخ سے ماہانہ بنیادوں پر کی جائے گی۔

حکومت نے بیوہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو مالی مشکلات سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کا اجرا 2003 میں کیا تھا۔

بعد ازاں اس اسکیم کا دائرہ کار معذور افراد اور خصوصی معذوری کے حامل نابالغ بچوں تک بھی بڑھایا گیا۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس 5 ہزار، 10 ہزار، 50 ہزار، 1 لاکھ، 5 لاکھ اور 10 لاکھ روپے مالیت میں دستیاب ہیں، جبکہ منافع سرٹیفکیٹ خریدنے کی تاریخ سے ماہانہ بنیاد پر ادا کیا جاتا ہے۔

سرمایہ کاری کی کم از کم حد 5 ہزار روپے جبکہ ایک فرد کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حد 75 لاکھ روپے مقرر ہے۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس سے حاصل ہونے والے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہوتا جبکہ ان سرٹیفکیٹس میں کی گئی سرمایہ کاری زکوٰۃ کی کٹوتی سے بھی مستثنیٰ ہے۔

WhatsApp
Get Alert