حکومت کے خلاف احتجاج میں شمولیت، اپوزیشن ارکان فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے اپوزیشن ارکان فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں ملاقات جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ جے یو آئی کے گھر علامہ راجا ناصر عباس اور اسد قیصر پہنچے ہیں جن کی مولانا سے ملاقات جاری ہے۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا لطف الرحمان، محمد اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضٰی ، اخونزادہ حسین جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان بھی شریک ہیں۔

ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت جاری ہے، حکومت کے خلاف احتجاج تحریک پر بات کی گئی

WhatsApp
Get Alert