سعودی عرب: ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال



ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر آپریشن بحال کر دیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلائٹ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ریاض ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن 100 منٹ تک بند رہا۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئر پورٹ سے ایک پرواز دمام کے لیے روانہ کر دی گئی اور بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف 163 کنگ خالد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں ریاض ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی منتظر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ، استنبول، سکاکا کی پروازوں کو القسیم اور جدہ ایئر پورٹ اتارا گیا۔
