بولان میں دہشتگردی، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا، 6 فٹ حصہ تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل
بالا ناڑی کے قریب پٹڑی پر نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز کی تفتیش شروع

بولان (ڈیلی قدرت کوئٹہ)بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ۔پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ بالا ناڑی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا 6فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
