صوبے میں امن و امان مخدوش، حکومت کی نااہلی و غفلت سے عوام شاہراہوں پر بھی محفوظ نہیں، حقائق سامنے لانے کے لیے فوری آن کیمرہ اجلاس بلایا جائے : اپوزیشن
سیکورٹی لیپس اور حکومتی کمزوریوں کے حقائق سامنے لانے کے لیے فوری آن کیمرہ اجلاس بلایا جائے: میر یونس عزیز زہری

حکومت اپوزیشن کی تجاویز کو آن بورڈ لینے کے لیے سنجیدہ نہیں، اسمبلی فلور پر جذبات میں پاسپورٹ پھینکنے پر دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں: زابد علی ریکی
کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) اپوزیشن رہنمائوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن امان انتہائی مخدوش ہو چکی ہے عوام غیر محفوظ ہے حکومت امن امان قائم کرنے میں مکمل ناکام دیکھائی دے رہے ہیں اپوزیشن نے حالات بہتر بنانے کیلئے ہمیشہ کوشش کی ہے لیکن حکومت نے ہماری تجاویز پر عمل درآمد نہیں کیا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حالات کی بہتری اور اصل حقائق آن کیمرہ اجلاس طلب کر کے بریفنگ دی جائے آج اسمبلی اجلاس میں جذبات میں آکر جو پاسپورٹ پھینک دیا اس پر اگر قوم کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ یہ ہماری قومی اثاثہ ہے اس کو محفوظ بنانا ہماری سب کی قومی ذمہ داری بنتی ہے ۔ ‘یہ بات اپوزیشن لیدر میر عزیز زہری ‘رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے صوبائی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ آج صوبائی سمبلی کے اجلاس میں امن امان کے حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر پر یہ مسئلہ اٹھایا لیکن حکومت اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے امن امان قائم اور بہتر ہو سکے حکومت کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ عوام قومی شاہرائوں پر سفر تک نہیں کر سکتے ہیں اور ساتھ میں مختلف اضلاع کی حالات بھی خراب ہے جس سے عام لوگ دن بدن متاثر ہورہے ہیں حالات خراب ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ہم نے اسمبلی فلور پر اور باہر ہمیشہ حکومتی کمزوری اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن لگتا ایسے ہے کہ حکومت اپوزیشن کو بھی آن بورڈ نہیں لے رہی ہے یہ سب کا مشترکہ صوبے ہے ہم چاہتے ہیں کہ حالات نارمل ہو تو اس سلسلے میں حکومت کا فرض بنتا ہے کہ امن امان کے حوالے سے اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے کوششوں کو تیز کریں اور ساتھ میں جلد آن کیمرہ اجلاس طلب کر کے اس پر غور کیا جائے کہ کہاں حکومت کی کمزوری ہے اور کہاں سیکورٹی لیپس ہے ایک سوال کے جواب میں زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ آج اسمبلی اجلاس میں جذبات میں آکر جو پاسپورٹ پھینک دیا اس پر اگر قوم کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ یہ ہماری قومی اثاثہ ہے اس کو محفوظ بنانا ہماری سب کی قومی ذمہ داری بنتی ہے ۔
