کوالیفائیڈ پروفیشنلز کیلئے سعودی عرب میں فیملیز کو لانا مزید آسان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کوالیفائیڈ پروفیشنلز کے لیے فیملیز کی اسپانسرشپ اور ویزا کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے تحت فیملیز کو سربراہِ خاندان کے ورک ویزہ کی کارروائی کے ساتھ ہی بیک وقت ویزے جاری کیے جا سکیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اب ہنرمند غیر ملکی اپنے ورک ویزے کے اجراء کے ساتھ ہی بیک وقت اپنے اہل خانہ اہلیہ اور بچوں کے خاندانی ویزے کی کارروائی بھی مکمل کرسکیں گے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اب پروفیشنل ورکرز کو اکیلے مملکت آنے اور طویل انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ اپنی فیملی کے لیے بھی ساتھ ہی ویزے کا عمل پورا کر سکتے ہیں۔
التفاصيل الكاملة لإتاحة استقدام أسر الوافدين بالتزامن مع إتمام إجراءات تأشيرة العمل لرب الأسرة من ذوي الكفاءة:
• استقدام أرباب الأسر لأفراد أسرهم، وهم: الزوج، الزوجة، الأبناء دون سن 25 عامًا، والبنات غير المتزوجات.
• الحصول على تأشيرات دخولهم إلى المملكة بالتزامن مع إتمام إجراءات تأشيرة العمل لأرباب الأسر من ذوي الكفاءة واستكمال شروط تقديم الطلب.
• استكمال إجراءات الإقامة بعد الدخول إلى المملكة وفق الإجراءات والضوابط النظامية المعمول بها.
(وزارة الداخلية)
–
— أخبار السعودية (@SaudiNews50) October 6, 2026
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہل پیشہ ور افراد اپنے خاندان کے افراد جن میں شریک حیات، بیوی، 25 سال سے کم عمر بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹیاں شامل ہیں، ان کو اسپانسر کرسکتے ہیں، کوالیفائیڈ پروفیشنلز کے لیے ورک ویزہ کے عمل کی تکمیل اور درخواست جمع کرانے کی تمام شرائط پوری کرنے پر ان کے اہل خانہ کے لیے مملکت کے داخلہ ویزے بیک وقت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مملکت میں داخلے کے بعد لاگو ہونے والے ضابطہ کار کے طریقہ کار اور کنٹرولز کے مطابق ریزیڈنسی یعنی اقامہ کی تمام کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔
