قائد آباد تھانے میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل سنے گئے


کوئٹہ:(ڈیلی قدرت) ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر قائد آباد تھانے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈی ایس پی گوالمنڈی اسحاق علی چنگیزی نے کی۔
کھلی کچہری میں ایس ایچ او کامران بھٹی، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات سے پولیس افسران کو آگاہ کیا۔

ڈی ایس پی گوالمنڈی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ شہریوں اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق امن کمیٹیوں، شہریوں اور پولیس کے درمیان باہمی رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert