پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور 2 کامیاب انسداد منشیات کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات پکڑ لی۔ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 دھاؤ کشتیوں کو روکا گیا، جن کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام حشیش برآمد ہوئی۔
برآمد کی گئی منشیات کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی اور تلفی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیوں پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیاں علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیاں سمندر میں مسلسل نگرانی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے عزم کی عکاس ہیں۔ سمندر کے ذریعے غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

WhatsApp
Get Alert