تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تنخواہ دار طبقے کو ایڈوانس انکم ٹیکس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ایڈوانس انکم ٹیکس فوری طور پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے متحرک ہو گئے۔

ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر کے تنخواہ دار ملازمین کو ایڈوانس انکم ٹیکس کے جاری کردہ نوٹسز کے خلاف چیئرمین نے فوری ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ایسے ملازمین کو بھی ہر سہہ ماہی میں ایڈوانس انکم ٹیکس جمع کرانے کے نوٹس مل رہے تھے، جن کا واحد ذریعہ آمدن صرف ان کی ماہانہ تنخواہ ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی شخص کا گزر بسر صرف اور صرف ماہانہ تنخواہ پر ہے تو اس سے ایڈوانس انکم ٹیکس طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈوانس انکم ٹیکس صرف ان افراد سے وصول کیا جا سکتا ہے جن کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے بھی آمدن (مثلاً رینٹل انکم، بزنس یا دیگر ذرائع) حاصل ہو رہی ہو۔

ذرائع کے مطابق کاٹا گیا ایڈوانس انکم ٹیکس فوری طور پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

چیئرمین راشد لنگڑیال کی ان واضح ہدایات کے بعد اب صرف تنخواہ پر گزارہ کرنے والے سرکاری و نجی ملازمین کو ایڈوانس انکم ٹیکس کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا، جس سے ملک بھر کے لاکھوں تنخواہ دار افراد کو بڑا ریلیف ملے گا۔

WhatsApp
Get Alert