علی امین کو غلط فہمی ہوئی، ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا، سہیل آفریدی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو غلط فہمی ہوئی، میں نے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹروے بنائی جائے گی، یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہوگا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ گورنر کے پی اجلاس نہیں بلاسکتے، انہوں نے غیرآئینی کام کیا ہے، سیاسی قوتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرتی ہیں، ہم نے 9 ماہ انتظار کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو غلط فہمی ہوئی ہے، میں نے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

WhatsApp
Get Alert