ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ کل ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی کہ ایمرجنسی لگانی ہے یا گورنرراج یا دونوں لگانے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کسی بھی چیز کا ابھی تک سرکاری طور پر فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی فیصلہ ہوا ہے لیکن سرکاری طور پر کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی کہ ایمرجنسی لگانی ہے یا گورنر راج یا دونوں لگانے ہیں، پی ٹی آئی سے اب مزید بات چیت کا امکان نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گورنر راج لگا تو پورے صوبے میں لگے گا، کچھ علاقوں میں شاید ایمرجنسی لگانی پڑے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی ہوسکتا ہے، کابینہ کے فیصلے سے پتا لگے گا۔
11 ارکان اسمبلی مبینہ اغوا یا گرفتار ہوچکے ہیں، اسپیکر بابر سلیم سواتی
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں، پی ٹی آئی کے کئی لوگ گرفتار ہیں یا فرمائشی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گفتگو ہی نہیں کرنا چاہتے وہ سیاسی جماعت ہی نہیں، انہوں نے انتشار کے بغیر کبھی بات ہی نہیں کی۔
