عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی کے الزامات پر پی ٹی آئی کا اعداد و شمار کے ساتھ جواب، خیبرپختونخوا پولیس کا بجٹ 191.4 ارب روپے ہے، شیخ وقاص اکرم

پشاور (قدرت روزنامہ) عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ سخت ردعمل۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں پولیس کا مجموعی بجٹ 191.4 ارب روپے، صوبائی بجٹ کا 8.8 فیصد پولیس کے لیے مختص، جبکہ پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباً 140,000 ہے۔ پولیس کے ہتھیاروں کی خریداری کا بجٹ 3.4 ارب سے بڑھا کر 14.52 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔کے حکومت واحد صوبائی حکومت جو پولیس کے شہدا کے ساتھ فوج کے شہدا کے لواحقین کی مالی معاونت کر رہی ہے۔۔شہدا کے خاندانوں کی معاونت کے لیے 1,833,000,000 روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، جبکہ ٹی ڈی پیز کے 54 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ 2026-27 میں ٹی ڈی پیز کے لیے مزید 17 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ اور اختیار ولی خیبرپختونخوا پر الزامات لگانے کے بجائے ان اعداد و شمار کا جواب دیں۔
