کوئٹہ، سلیم کمپلیکس کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے علاقے سلیم کمپلیکس کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ سول لائن کے قریب سلیم کمپلیکس کے قریب ایک نوجوان موبائل فون پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر اسے قتل کر دیا اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی مقتول کی شناخت محمد اکرم سکنہ غوث آباد کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert