سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم حکم جاری

سعودی عرب (قدرت روزنامہ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا۔

شاہ سلمان نے حکم دیا کہ جن سعودی ملازمین کی تنخواہیں متاثر ہو رہی ہیں ان کی مدد کی جائے۔ اس حکم کے تحت اہل اداروں میں کام کرنے والے سعودی ملازمین کو بے روزگاری انشورنس اسکیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ تک تنخواہ کی مدد دی جائے گی۔

فیصلے کا مقصد سعودی شہریوں کی نوکریاں بچانا، روزگار میں استحکام لانا اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

اہلیت کا معیار:
ملازم یکم جولائی 2026 سے پہلے بے روزگاری انشورنس اسکیم میں رجسٹرڈ ہو
ادارہ اپنے ملازمین کی تنخواہ اور سوشل انشورنس کی ادائیگی میں باقاعدہ ہو
اہل اداروں کو ان ملازمین کی تنخواہیں خود دینی ہوں گی جو اس اسکیم میں شامل نہیں ہیں، اور 3 ماہ کی مدد ختم ہونے کے بعد فائدہ اٹھانے والے ملازمین کی تنخواہیں دوبارہ خود ادا کرنی ہوں گی۔

کمیٹی کا قیام:
اس کام کیلیے ایک وزارتی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں وزیر خزانہ، وزیر معیشت و منصوبہ بندی، وزیر انسانی وسائل اور سوشل انشورنس کے گورنر شامل ہوں گے۔ کمیٹی طے کرے گی کہ کون سے شعبے اور ادارے اس مدد کے اہل ہیں۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ یہ اقدام روزگار کو مستحکم رکھنے اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلیے کیا گیا ہے۔

سوشل انشورنس ادارے (GOSI) نے اس حکم پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert