پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ (قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے آخری گروپ میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دی، 169 رنز کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیپال کے مایان یادیو 41 اور بصیر احمد نے 11 رنز بنائے جبکہ 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد حسنین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمران رندھاوا نے 2 اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہے ہیں، پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوور میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
روحیل نذیر نے 83 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ہیں، حسن نواز نے 28، احمد دانیال نے 16، حیدر علی نے 15 رنز بنائے۔
نیپال کے فاسٹ بولر راشد خان نے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
