سال کا دوسرا سپر مون، پاکستان میں بھی آب و تاب سے چمکا

نیویارک(قدرت روزنامہ)سال کا دوسرا سپر مون جلوہ گر ہے جس کا دلکش نظارہ پاکستانی بھی دیکھ سکتے ہیں۔

نومبر کے مکمل چاند کو بیور مون کا نام دیا گیا ہے سپر مون پاکستانی وقت کےمطابق رات سات بج کر ترپن منٹ پر پوری آب وتاب سے چمکا ہے۔ کراچی میں سپر مون شام پانچ بج کر اٹھارہ منٹ پر طلوع ہوا ہے، سپر مون معمول کے مکمل چاند سے بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

چین، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی سپرمون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

علم ِ فلکیات کے مطابق ایک سپر مون اس وقت رونما ہوتا ہے جب چاند ، سورج کی مخالف جانب زمین کے ساتھ ایک ہی لائن میں آجاتا ہے، جسے ماہرین ِ فلکیات نے ” پیریگی سیزائگ” یا سپر مون کا نام دیا ہے۔واضح رہے کہ پیریگی اس مقام کو کہتے ہیں جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین سے 221،225 کے کم ترین فاصلے پر آجاتا ہے اور اس باعث معمول کے سائز سے نوے گنا زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے جس کی بنیادی وجہ چاند کا قدرے بیضوی مدار ہے ۔چونکہ یہ ایک مشکل نام ہے اس لیے میڈیا اور عوامی حلقوں میں لفظ سپر مو ن نےزیادہ شہرت پائی ،جس کا پہلی مرتبہ استعمال ماہر فلکیات ‘رچرڈ نال’ نے کیا تھا ۔ معمول کا پورا چاند ،زمین سے238،900 میل کے فاصلے پر ہوتا ہے جبکہ چاند کا زمین سے دور ترین مقام اس سے پانچ فیصد زیادہ ہے جو ‘اپوگی ‘کہلاتا ہے۔

سپر مون کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے جنوب کی جانب روشنیوں اور آبادی سے دور علاقوں کا رخ کرنا چاہیئے اور یہ بات ذہن میں رکھنے چاہیئےکہ غروب ِ آفتاب کے بعد چاند افق پر جتنا بلند ہوگا ‘ اتنا ہی روشن اور بڑا دکھائی دے گا۔چونکہ چاند کا زمین کے ساتھ فاصلہ دو راتوں میں زیادہ متاثر نہیں ہوتا اس لیے اگر کوئی شخص مطلع ابر آلود ہونے کے باعث ایک رات اسے دیکھنے سے قاصر رہا تو وہ اگلی رات بھی اسے دیکھ سکتا ہے۔پچھلے برس رونما ہونے والی سپر مونز کی سیریز کا آغاز اکتوبر میں ہوا ۔

اس مہینے کے چاند کو فلکیاتی اصطلاح میں ہارویسٹ مون کہا جاتا ہے کیونکہ یہ غروب آفتاب کے بعد بہت جلد افق پر نمودار ہوجاتے ہیں جس کے باعث کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو زیادہ روشنی میسر ہونے سے وہ رات میں بھی باآسانی فصلوں کی کٹائی کا کام کر لیتے ہیں ۔ اکتوبر سے پہلے ماہ ِ ستمبر کے چاند کوہنٹر مون کہا جاتا ہے، گرچہ چاند کو دیئے جانے والے یہ نام کچھ پیچیدہ ہیں اور جلد تبدیل کر دیئے جاتے ہیں ۔ اس سلسلے کا دوسرا سپر مون چودہ نومبر 2016 کی رات نظر آیا جو کئی حوالے سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

اس رات چاند اپنے معمول کے سائز سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن تھا جو اس سے پہلے 1948 میں دیکھا گیا تھا اور اب اتنے ہی عرصے بعد 2034 میں دوبارہ دکھائی دیگا۔اس سلسلے کا اختتام چودہ دسمبر کی رات نظر آنے والے مکمل اور نسبتا روشن سپر مون پر ہوا جس ایک خصوصیت یہ تھی اس رات آسمانی پتھروں کی بارش ‘ میٹی یور ‘ شاور کو بہت واضح مشاہدہ کیا جا سکا کیونکہ افق پر چاند کی روشنی زیادہ ہونے کے باعث شہابیے کے گرنے کا منظر پانچ سے دس گنا زیادہ صاف نظر آرہاتھا ۔

WhatsApp
Get Alert