سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، چاندی سستی

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا بھی 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی 49 روپے سستی ہو کر 4687 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 41 روپے کمی سے 4018 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 3629 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 42.09 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert