عرشفا خان کا سلمان خان سے شادی کے لیے ممبئی پہنچنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بگ باس 20 کی امیدوار لڑکی نے سلمان خان سے شادی کے لیے ممبئی پہنچنے کا انکشاف کردیا ہے۔
بگ باس 20 ’ویک اینڈ کے وار‘ کی امیدوار اور ٹی وی اداکارہ عرشفا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کرش سلمان خان ہیں اور وہ بچپن میں ان کے شادی کے لیے ممبئی پہنچ گئی تھی۔
یہ سن کر سلمان خان محظوظ ہوئے کہ وہ ممبئی ان سے شادی کرنے آئی تھیں۔
‘ویک اینڈ کا وار’ کی حالیہ قسط کے دوران سلمان نے عریشفا کی تعریف کی اور انہیں ‘پیارا’ قرار دیا۔ اس کے جواب میں، عریشفا نے اعتراف کیا کہ سلمان ان کے بچپن کی پسند تھے اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔
اداکارہ نے سلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا وہ کبھی ایک ساتھ اسکرین پر نظر آ سکتے ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ ایک بہت بڑا انکشاف ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلمان واقعی ان کے بچپن کی پسند تھے۔
