جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، مہنگائی عروج پر ہے مگر عوام کا کسی کو خیال نہیں، میاں افتخار حسین

پشاور (قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا شدید بے امنی کا شکار ہے، صوبہ وفاقی اور وفاق صوبائی حکومت ہٹانے میں سرگرم ہے۔مہنگائی عروج پر ہے، عوام کی فکر کسی کو نہیں ہے، کبھی مذاکرات اور کبھی حکومت کے خاتمے کے لیے اجلاس بلائے جاتے ہیں۔پی ٹی آئی بھی اپنے صوبے میں ہی مارچ کر رہی ہے، جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

WhatsApp
Get Alert