مطالبات پورے ہونے تک لانگ مارچ جاری رہے گا،سہیل آفریدی کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جگر گردہ پیدا کرے اور صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا اعلان کرے۔
سہیل آفریدی کا یہ بیان خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے کی منظوری سے قبل دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے علاوہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔
