پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیوں میں رہ کر اپنی آواز اٹھائیں گے، شوکت یوسفزئی
وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے دہشتگردوں سے رابطوں کا جو بیانیہ بنارہی اس کو ثابت بھی کرے، گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کی باتیں سیاسی نعرے تھے، رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کا دہشتگردوں سے رابطوں کا بیانیہ بنارہی اب اس کو ثابت بھی کریں، گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کی باتیں سیاسی نعرے تھے، اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیوں میں اپنی آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے سماء نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی کا بڑا احمقانہ فیصلہ کیا ہے، یہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، پہلے کہتے دہشتگردی ہے، اس پر ہم نے بار بار کہا کہ ہم دہشتگردی کی جنگ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم یہی کہتے تھے کہ متفقہ پالیسی بنائیں، سب کو آن بورڈ لیں۔
ہم کہتے تھے کہ ہمارے پاس گاڑیاں نہیں ہیں، ہمیں گاڑیاں دی جائیں، لیکن آج ایک دن میں گاڑیاں پہنچ گئیں۔ وفاقی حکومت دہشتگردوں کے ساتھ رابطوں کو بیانیہ بنارہی اس کو ثابت بھی کریں، عوام نے تیسری بات پی ٹی آئی کو منتخب کیا،گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کی باتیں سیاسی نعرے تھے۔
حکومتی وزراء نے بار بار پریس کانفرنس کرکے اشتعال دلانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیوں میں رہ کر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے، کل اپوزیشن کا اجلاس اگلے لائحہ عمل کیلئے ہوگا، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اور جنید اکبر نے خود گرفتاری دی ہے۔
پی ٹی آئی میں دھڑے بندیاں بہت زیادہ ہیں، تحریک کو وزیراعلیٰ کی کرسی لیڈ کر رہی تھی، پی ٹی آئی نے ہمارے 13 سال ضائع کر دئیے، انہوں نے ہمارا صوبے کا امن ضائع کر دیا، پختوانخوا کے نوجوانوں کا صحت مند ذہن خراب کر دیا ہے، مثالی پولیس کو ضائع کردیا، اختیار ولی نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتحال خراب، ہیلتھ اور تعلیم کا نظام بیٹھ چکا ہے، کے پی کی یونیورسٹیاں بند ہونے کے نہج پر پہنچ چکی ہیں، کے پی میں امن کی بحالی بنیادی مسئلہ ہے، حالات بہت خراب ہیں۔
