مدینہ منورہ پر حملے کی کوشش ناکام، کروز میزائل فضا میں تباہ
دشمن کی جانب سے داغے گئے اس میزائل کو شہری آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر تباہ کر دیا گیا، ترجمان سعودی فوجی اتحاد

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودیہ کی قیادت میں عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے علاقے مدینہ کی جانب داغے جانے والے کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ نجران اور جازان میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خطرہ گزرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یمن میں متحرک سعودی عرب کی زیرِ قیادت عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
BREAKING: Saudi-backed coalition forces intercept and destroy a cruise missile around the Medina area, spokesperson Turki al-Maliki says
🔴 LIVE updates: https://t.co/S4xgRtEHY7 https://t.co/6yhCSLTkRm
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) October 15, 2026
ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے فضا میں بھیجے گئے ایک کروز میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی سے انٹرسیپٹ کرکے رستے میں ہی تباہ کر دیا، دشمن کی جانب سے داغے گئے اس میزائل کو شہری آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب سعودی شہری دفاع یعنی سول ڈیفنس کے حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع نجران اور جازان میں سیکیورٹی الرٹ اور خطرے کی صورتحال اب مکمل طور پر ٹل چکی ہے، اس سے قبل شہری دفاع کی جانب سے کسی بھی متوقع خطرے کے پیشِ نظر ان علاقوں میں ہنگامی انتباہی الرٹ جاری کیے گئے تھے، تاہم خطرہ ٹلنے کے بعد شہریوں کو اطمینان کی ہدایت کی گئی۔
