فروری میں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ بلانے کیلئے سہیل آفریدی نے ہماری جتنی لکیریں نکلوائیں، وہ بتا نہٰیں سکتا، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فروری میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے سہیل آفریدی نے ہماری لکیریں نکلوائیں، اجلاس کی پریس ریلیز جاری ہونا تھی، اس میں صرف اتنا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کریں گے، آپ دیکھ لیں کیا لکھا گیا؟ آفریدی کہتے تھے کہ دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہیں دے سکتا۔
انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال فروری میں ایپکس کمیٹی کی ایک میٹنگ ہوئی، یہ میٹنگ فروری میں ہوئی، اس اجلاس کو وزیراعلیٰ صدارت کررہے تھے، کورکمانڈر پشاور اورمیں نے بھی شرکت کی۔ہم میٹنگ کے بعد لائحہ عمل مرتب کرسکیں۔ سہیل آفریدی نے پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے ہماری لکیریں نکلوائیں۔
اجلاس کی پریس ریلیز جاری ہونا تھی، جس میں صرف اتنا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کریں گے،آپ پریس ریلیز میں دیکھ لیں کیا لکھا گیا؟ اسی دن ہمارے کچھ جوان شہید ہوئے، وزیراعلیٰ سے خصوصی درخواست کرکے جنازے پر لے کر گئے، وہ آخری دن تھا جب سی ایم کے پی نے کسی فوجی افسر یا جوان کا جنازہ پڑھا ہو۔
ایک پروگرام میں اینکر نے شفیع جان سے کہا کہ دہشتگردوں کی مذمت کردیں تو یہ کرنے کو بھی تیار نہیں تھے۔ انہوں نے ٹی ٹی پی کی مذمت نہ کریں صرف ان کے دوتین لیڈر کی مذمت کردیں لیکن انہوں نے مذمت نہیں کی۔ ہم نے آخر تک کوشش کی کہ یہ سب وہاں نہ کیا جائے، میں خود وزیراعلیٰ سے ملااور 5 اضلاع کا پلان بنایا۔ اس میں 6 مہینے میں پولیس کو آگے کریں گے اور آرمڈ فورسز کو پیچھے لائیں گے، لیکن آج اگر شہادت ہوتی تھی تو اسی دن وزیراعلیٰ کے پی فوجیوں کے خلاف تقریر کرتے تھے۔
سہیل آفریدی کہتے تھے کہ دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہیں دے سکتا، وزیراعلیٰ کہتے تھے کہ سیاسی طورپر یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ایک پروگرام میں اینکر نے شفیع جان سے کہا کہ دہشتگردوں کی مذمت کردیں تو یہ کرنے کو بھی تیار نہیں تھے۔
