میری نشست سمیت چاروں صوبائی نشستیں جنہوں نے ہم سے چھین لیں، وہ جنرل فیصل نصیر تھے، محمود خان اچکزئی کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ میری نشست سمیت چاروں صوبائی نشستیں جنہوں نے ہم سے چھین لیں، وہ جنرل فیصل نصیر تھے، ہماری پارٹی کے ایک آدمی کو ٹیلی فون کیا کہ ایک نشست بھی نہیں دیں گے۔ میری نشست پر بلوچستان کا جو لڑکا ہارا ہوا تھا اسے جتوا دیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران جو شخص اس سارے ڈرامے کا انچارج تھا، وہ رات کے اندھیرے میں تقریباً ڈھائی تین بجے پوری ٹیم کے ساتھ میرے گھر آیا۔ وہ پوری ٹیم سمیت، جو چمن سے لے کر کوئٹہ تک اس سارے نظام کو چلا رہے تھے، آئے اور بیٹھ گئے۔
چمن کی دونوں صوبائی نشستیں، اور ساتھ ہی چمن کی قومی اسمبلی کی نشست جس پر میں کھڑا تھا، جس پر نقوی صاحب نے کہا کہ فارم 47، میں نے الزام لگایا ہے، جب وہ صاحب میرے گھر سے نکلے تو انہوں نے ہماری پارٹی کے ایک آدمی کو ٹیلی فون کیا کہ تمہاری پارٹی کو ایک نشست بھی نہیں دیں گے۔
میری نشست سمیت چاروں صوبائی نشستیں انہوں نے ہم سے چھین لیں۔ وہ جنرل فیصل نصیر تھے۔
الیکشن کے دوران جو شخص اس سارے ڈرامے کا انچارج تھا، وہ رات کے اندھیرے میں تقریباً ڈھائی تین بجے پوری ٹیم کے ساتھ میرے گھر آیا۔ وہ پوری ٹیم سمیت، جو چمن سے لے کر کوئٹہ تک اس سارے نظام کو چلا رہے تھے، آئے اور بیٹھ گئے۔
چمن کی دونوں صوبائی نشستیں، اور ساتھ ہی چمن کی قومی اسمبلی کی نشست جس پر میں کھڑا تھا، جس پر نقوی صاحب نے کہا کہ فارم 47، میں نے الزام لگایا ہے،
جب وہ صاحب میرے گھر سے نکلے تو انہوں نے ہماری پارٹی کے ایک آدمی کو ٹیلی فون کیا کہ تمہاری پارٹی کو ایک نشست بھی نہیں دیں گے۔
میری نشست سمیت چاروں صوبائی نشستیں انہوں نے ہم سے چھین لیں۔ وہ جنرل فیصل نصیر تھے۔
جنرل فیصل نصیر صاحب نے نکل کر کہا تھا کہ انہیں ایک بھی نشست نہیں دیں گے۔
میری نشست پر بلوچستان کا جو لڑکا ہارا ہوا تھا، اسے جتوایا گیا۔
چار نشستیں تو انہوں نے ویسے ہی چھین لیں لیکن جب قومی اسمبلی کی نشست پر اس ریٹرننگ افسر کو کہا گیا، تو اس نے کہا کہ دیکھو میرے پاس پستول ہے، یہ ہمارے علاقے کا بوڑھا آدمی ہے، اور یہ نشست جیتا ہوا ہے، میں یہ کام نہیں کر سکتا۔ اس نے کہا کہ اس پستول سے یا میں خود کو مار لوں گا، یا آپ مجھے مار دیں، تب ہی میں یہ نتیجہ تبدیل کروں گا۔
اس طرح میں فارم 47 کے تحت آیا ہوں۔ میں نے اس لیے جواب نہیں دیا کیونکہ نقوی صاحب کو کسی شریف آدمی نے یہ بات کہی ہوگی اور وہ بھروسہ کر گئے ہوں گے۔ مجھے اندازہ ہے کہ کس نے کہا ہوگا، لیکن میں کسی کا نام نہیں بتاتا۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا محسن نقوی کو جواب
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) October 15, 2026
جنرل فیصل نصیر صاحب نے نکل کر کہا تھا کہ انہیں ایک بھی نشست نہیں دیں گے۔ میری نشست پر بلوچستان کا جو لڑکا ہارا ہوا تھا، اسے جتوایا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چار نشستیں تو انہوں نے ویسے ہی چھین لیں لیکن جب قومی اسمبلی کی نشست پر اس ریٹرننگ افسر کو کہا گیا، تو اس نے کہا کہ دیکھو میرے پاس پستول ہے، یہ ہمارے علاقے کا بوڑھا آدمی ہے، اور یہ نشست جیتا ہوا ہے، میں یہ کام نہیں کر سکتا۔
اس نے کہا کہ اس پستول سے یا میں خود کو مار لوں گا، یا آپ مجھے مار دیں، تب ہی میں یہ نتیجہ تبدیل کروں گا۔
اس طرح میں فارم 47 کے تحت آیا ہوں۔ میں نے اس لیے جواب نہیں دیا کیونکہ نقوی صاحب کو کسی شریف آدمی نے یہ بات کہی ہوگی اور وہ بھروسہ کر گئے ہوں گے۔ مجھے اندازہ ہے کہ کس نے کہا ہوگا، لیکن میں کسی کا نام نہیں بتاتا۔
