پی ٹی آئی کارکنان کو ریلیف،لانگ مارچ کے تمام ملزمان کومقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین وکلا کی استدعا منظورکرتے ہوئے تمام کارکنان کومقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار کارکنان کو بڑا ریلیف،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دےدیا ہے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا،جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کے لئے التوا کی درخواست کی.
وکیل سردارمصروف نے موقف اختیار کیا کہ کارکنان کو گرفتار ہوئے چالیس دن سے زائد گزر چکے ہیں،پولیس ہر سماعت پر التوا مانگ رہی ہے اور کارکنان کو پیش نہیں کیا جارہا. وکیل مرتضی طوری نے کہا کہ تمام کارکنان بےگناہ ہیں اور انہیں جان بوجھ کر گرفتار کیا گیا زاہد بشیر ڈار نے بھی بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا موقف اپناتے ہوئے گزشتہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کی استدعا کی. عدالت نے وکلا کی استدعا منظورکرتے ہوئے تمام کارکنان کومقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا،کارکنان کو تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمات میں شناخت پریڈکےلئے جوڈیشل کیا گیا تھا.

WhatsApp
Get Alert