ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی کی اہمیت اجاگر کرنے کا دن ہے،شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر اپنے پیغام ميں كها كه ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی کی اہمیت اجاگر کرنے کا دن ہے۔ترقیاتی امور سے متعلق درست معلومات تک عوام کی رسائی ان کا بنیادی حق ہے۔باخبر عوام شفاف حکمرانی، مؤثر منصوبہ بندی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معلومات کی فراہمی عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ڈیجیٹل خواندگی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ترقیاتی معلومات تک رسائی سے عوامی فلاح کے منصوبوں کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔درست معلومات کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے میں معاون ہے۔عوامی آگاہی اور معلومات تک رسائی بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ترقیاتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے درست اعداد و شمار اور مستند معلومات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد، پیش رفت اور فوائد سے عوام کو آگاہ کرنا حکومتی ذمہ داری ہے، معاون اطلاعات بلوچستان شاهد نے مزيد كها كه عوامی شرکت اور مؤثر نگرانی سے ترقیاتی منصوبوں کی افادیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔محکمہ اطلاعات عوام اور حکومت کے درمیان رابطے اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہی کا اہم ذریعہ ہے۔عوام کو آسان، قابلِ فہم اور مستند معلومات کی فراہمی ڈیجیٹل دور کا اہم تقاضا ہے۔شفافیت، جوابدہی اور عوامی شرکت پر مبنی ترقیاتی عمل ہی پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔
