پی ٹی آئی نے خیبرپختون خوا میں صوبائی تنظیم کے امور چلانے کے لیے متبادل انتظام کر لیا

جنید اکبر خان کی عدم موجودگی میں نورالحق قادری صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے.بیرسٹرگوہر


پشاور(قدرت روزنامہ)کے پی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبائی تنظیم کے امور چلانے کے لیے متبادل انتظام کر لیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق جنید اکبر خان کی عدم موجودگی میں نورالحق قادری صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے.
ان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نورالحق قادری کی عدم موجودگی میں علی اصغر خان اجلاسوں کی صدارت کریں گے، علی اصغر خان کو صوبائی تنظیم کی مختلف سطحوں کے اجلاس بلانے اور ان کی صدارت کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے، علی اصغر خان صوبائی تنظیم کے تمام شعبوں کے درمیان رابطہ کاری اور نگرانی کے بھی ذمہ دار ہوں گے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے پی کی صوبائی کابینہ اور تنظیمی ڈھانچے میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی.

WhatsApp
Get Alert