ہانیہ عامر نے یشما گل کو سالگرہ پر سرپرائز دے دیا، تصاویر دیکھیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست یشما گل کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے انہیں خوبصورت سرپرائز دے دیا۔

ہانیہ عامر اس خاص موقع پر چیز کیک اور غبارے لے کر یشما گل کے اپارٹمنٹ پہنچیں جہاں دوست کی محبت بھری اس کوشش نے یشما کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

سالگرہ کی تقریب میں دونوں اداکاراؤں کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے جبکہ جشن کے بعد سب نے مل کر آرٹ سے متعلق دلچسپ اور ذہنی سکون فراہم کرنے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور یشما گل کی گہری دوستی شوبز انڈسٹری میں خاصی مشہور ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی رہتی ہیں۔

مداحوں نے یشما گل کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور دونوں کی دوستی کو سراہا۔ ساتھ ہی بعض صارفین نے اداکاراؤں کے لباس پر تنقید بھی کی۔

WhatsApp
Get Alert