لیوی نہ دینے پر 3 سال قید اور جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی: پیٹرولیم مصنوعات ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی ادائیگی کا پابند بنانےکی تجویز پیش کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق لیوی کی ادائیگی لائسنس کی بنیادی شرط بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔
مجوزہ بل کے مطابق لیوی نہ دینے پر تین سال قید اور جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی جب کہ عدم ادائیگی پر اوگرا کو کمپنیوں کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
