پیٹ پھولنے کا باعث بننے والی 8 حیران کن وجوہات

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹ پھولنے کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے اور ہر عمر کے افراد کو اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔

عام طور پر پیٹ پھولنے کے مسئلے کو غذا سے منسلک کیا جاتا ہے مگر چند دیگر وجوہات بھی اس کے پیچھے چھپی ہوسکتی ہیں۔

پیٹ میں اضافی گیس اکثر تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔

اس مسئلے کے دوران معدہ ہوا بھرنے سے پھول جاتا ہے۔

قبل از وقت جھریاں ابھرنے کا باعث بننے والی عام عادات

تو ان وجوہات کے بارے میں جانیں جن کی وجہ سے پیٹ پھول جاتا ہے۔

سبزیوں یا پھلوں کا زیادہ استعمال
اکثر صحت کے لیے مفید غذاؤں کے استعمال سے بھی معدے میں اضافی ہوا بھر جاتی ہے۔

بیجوں، گوبھی، خوبانی یا گاجر وغیرہ کو چبا کر نگلنے کے دوران بھی پیٹ بھی پھول جاتا ہے۔

خون کا بہاؤ بہتر بنانے میں مددگار 10 بہترین غذائیں

لیکٹوز نامی شکر یا فائبر سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے بھی پیٹ پھول جاتا ہے کیونکہ انہیں کھانے سے ہائیڈروجن اور میتھین گیسوں کا اخراج ہوتا ہے جس سے پیٹ پھولتا ہے۔

ڈائٹ مشروبات
ڈائٹ مشروبات جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں اور اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سافٹ ڈرنکس کا استعمال
ایسے مشروبات جن میں بلبلے موجود ہوتے ہیں، وہ معدے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

صبح یا رات ، بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کس وقت چہل قدمی کرنا بہترین ہوتا ہے؟

یہ بلبلے معدے میں پھیل جاتے ہیں جس سے پیٹ کسی حد تک پھول جاتا ہے۔

سوڈا مشروبات میں گیس بھی موجود ہوتی ہے اور ایک بار جب وہ گیس آنتوں تک پہنچ جاتی ہے تو پھر اس کا اخراج جلد نہیں ہوتا۔

بہت تیزی سے کھانا
جتنی زیادہ رفتار سے آپ کھانا کھائیں گے، اتنی زیادہ ہوا بھی ساتھ نگل لیں گے جس کا نتیجہ پیٹ پھولنے کی شکل میں نکلتا ہے۔

شکر قندی کھانے سے جسم پر مرتب ہونیوالے ان 10 اثرات کے بارے میں جانتے ہیں؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہوا آنتوں تک پہنچ جاتی ہے مگر تیزی سے کھانے کی وجہ سے دماغ کو یہ پیغام تاخیر سے ملتا ہے کہ آپ کا پیٹ بھرچکا ہے۔

قبض
بیشتر افراد کو وقتاً فوقتاً قبض کا سامنا ہوتا ہے اور اس عارضے میں بھی پیٹ پھولنے کی شکایت ہوسکتی ہے۔

مخصوص غذائیں، کم مقدار میں پانی پینا، غذا میں اچانک تبدیلی یا تناؤ وغیرہ قبض کی عام وجوہات ہیں۔

روزانہ 5 گھنٹے سے کم وقت تک سونے سے جسم پر مرتب ہونے والے 9 اثرات

عام طور پر یہ مسئلہ خود ہی حل ہوجاتا ہے مگر چند دن سے زیادہ برقرار رہنے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

تعطیلات منانے کے لیے گھومنے جانا
50 فیصد افراد جب گھومنے کے لیے باہر جاتے ہیں تو قبض کے شکار ہو جاتے ہیں۔

آپ کو پہلے ہی اوپر بتایا جاچکا ہے کہ قبض سے پیٹ پھولنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

گریپ فروٹ کھانے سے صحت کو ہونیوالے ان 10 فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

کام کا بوجھ
جب آپ پر کام کا بوجھ ہوتا ہے اور اس کام کو کسی مخصوص وقت میں مکمل کرنے ہوتا ہے تو تناؤ بڑھتا ہے۔

تناؤ بڑحنے سے جسم میں خون کا بہاؤ غذائی نالی سے منتقل ہو جاتا ہے جس کے باعث ہاضمے کا عمل سست ہوتا ہے۔

تناؤ کے شکار افراد کے سانس لینے کا انداز بدل جاتا ہے اور وہ تیزی سے سانس لینے لگتے ہیں جس سے معمول سے زیادہ ہوا معدے میں بھر جاتی ہے۔

اس موسم کا یہ مزیدار پھل صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟

ان دونوں عوامل کے باعث پیٹ پھول جاتا ہے۔

ورزش نہ کرنا
اگر آپ ورزش کرنے کے عادی ہیں مگر کسی دن اس سے دور رہتے ہیں تو اس سے بھی پیٹ پھول جاتا ہے۔

جسمانی سرگرمیوں سے غذائی نالی کے مسلز متحرک ہوتے ہیں اور غذا آسانی سے گزر جاتی ہے اور پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔

WhatsApp
Get Alert