بولان کے علاقے ڈنگڑا میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، ایک شخص زخمی

بولان (قدرت روزنامہ)بولان کے علاقے ڈنگڑا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر زمینی تنازعے کے باعث پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کریم بخش ولد میاں خان اور ان کے بیٹے مزمل ولد کریم بخش جاں بحق ہوگئے، جبکہ عبدالخالق ولد غلام محمد، قوم ڈنڈو، زخمی ہوا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ زمینی تنازعہ بتائی جا رہی ہے، تاہم فائرنگ میں ملوث نامعلوم افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
