پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 85 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل فی لیٹر 1 روپے 75 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 82 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ بدھ کے روز عالمی تجارت کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 1.48 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ قیمت 115.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ اس کی قیمت 1.22 ڈالر، یعنی 1.22 فیصد بڑھ کر 101.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی توانائی کی منڈی میں قیمتوں کے رجحان پر توجہ بڑھ گئی ہے۔
