آپ اس بات پر قائم ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے؟ صحافی کا سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ایک بار پھر کہا کہ جی( کرپشن ) ہورہی ہے بالکل ہورہی ہے، انسان کے پاس اقتدار آتا ہے تو اللہ تعالیٰ عاجزی پیدا کرے۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے، میں نے تو دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے۔
چودھری سالک نے گجرات میں مرضی کا ڈی سی نہ لگنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ انٹرویو تین ہفتے پہلے کا ہے، ڈپٹی کمشنر تو پہلے ہی لگا ہوا تھا۔
چودھری سالک نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ نے میرا انٹرویو سنا ہے؟ میرا انٹرویو دوبارہ سنیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عاجر رکھے۔انسان کے پاس اقتدار آتا ہے تو اللہ تعالیٰ عاجزی پیدا کرے۔
مریم نواز کے جواب پر وفاقی وزیر سالک حسین کا جواب الجواب
اللہ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے۔ سالک حسین https://t.co/6P9P1CfoVH
— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 3, 2026
انٹرویو میں مجھ سے ایک بندے نے سوال پوچھا تو میں نے اس کا جواب دیا ہے۔ صحافی کا سوال کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے؟ جس کے جواب میں چودھری سالک نے کہا کہ جی کرپشن ہورہی ہے بالکل ہورہی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔
اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری سالک کے پاس پنجاب حکومت یا ان کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ انہیں عوام کے سامنے لے کر آئیں، ورنہ وہ انہیں عدالت میں گھسیٹیں گی، ایک وفاقی وزیر ہونے کے ناطے بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے ہوائی الزامات عائد کرنے سے گریز کرنا چاہیے، اگر موجودہ صوبائی حکومت اور نظام ان کی نظر میں اتنا ہی کرپٹ ہے، تو پھر وہ کس اخلاقی جواز کے تحت وفاقی وزارت کی کرسی پر بیٹھے ہیں؟۔
چوہدری سالک کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی تعریف کرنے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ شخص کہتا ہے کہ سب سے بہترین حکومت پرویز الہٰی کی تھی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب میں بارش کے دوران گجرات گئی تو وہاں سڑکوں اور محلوں میں اتنا پانی جمع ہو چکا تھا کہ میری اپنی گاڑی تک پانی میں ڈوب گئی، میں کرپشن کے معاملے پر کسی کی بلیک میلنگ یا دباؤ میں نہیں آؤں گی، صوبے بھر میں تمام تقرریوں کو مکمل میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنا رہی ہیں کیونکہ سفارش پر آنے والا ہر شخص ملک اور غریب عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔
