بولان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر پٹ فیڈر کینال کو ڈرائیور سمیت اغواء کرلیا


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) بولان کے علاقے بی بی نانی ایریا سے نا معلوم مسلح افراد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر پٹ فیڈر کینال کو سرکاری ڈرائیور اور گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا مسلح اغواء کاروں نے رات گئے تک سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو رہا کردیا جبکہ ڈرائیور اور سرکاری گاڑی اغواء کاروں کی تحویل میں ہے مسلح اغواء کاروں نے لاکھوں روپے نقدی پانچ پانچ لاکھ مالیت کے دو موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ گوگرت کی حدود بی بی نانی ایریا میں گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ جاتے ہوے سپرینڈنڈنٹ انجینئر پٹ فیڈر کینال سرکل نصیرآباد ڈویژن میر مدثر کھوسو کو سرکاری ڈرائیور اور گاڑی سمیت اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اغواء کاروں نے ان سے لاکھوں روپے نقدی پانچ پانچ لاکھ روپے مالیت کے دو قیمتی موبائل فون ودیگر سرکاری سامان چھین لیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے رات گئے میر مدثر کھوسو کو رہا کردیا جوکہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ سرکاری ڈرائیور اور سرکاری گاڑی اب بھی اغواء کاروں کی تحویل میں ہے واقعے کے بعد مقامی پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert