طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری! مفت کروم بک اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت اہل طلبہ کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔
بورڈ کے مطابق طلبہ اب آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا نام اور سلیکشن اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ یہ اسکیم سالانہ امتحانات 2026 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں کے سائنس اور جنرل گروپس کے طلبہ کے لیے ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ میرٹ لسٹ میں نام آنے والے طلبہ کے لیے اسکیم کے آفیشل پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا لازمی ہوگی۔
بورڈ نے تمام اہل طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا سلیکشن اسٹیٹس چیک کریں اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ کروم بک کے حصول کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
