شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی فکر، شاعری اور فلسفہ آج بھی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے یومِ علامہ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی فکر، شاعری اور فلسفہ آج بھی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودی، اتحاد اور خود اعتمادی کا جذبہ بیدار کیا اور ایک آزاد وطن کا خواب پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا تصورِ پاکستان محض ایک سیاسی خیال نہیں بلکہ ایک ایسے معاشرے کا تصور تھا جہاں عدل، مساوات، اخوت اور اسلامی اقدار کو فروغ حاصل ہو آج ہمیں ان کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے نوجوان نسل علامہ اقبال کے پیغام کو سمجھتے ہوئے تعلیم، تحقیق، محنت اور کردار سازی پر توجہ دے، کیونکہ نوجوان ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
