نوجوان سوشل میڈیا کو اس انداز میں استعمال کریں جس سے معاشرے میں بگاڑ نہ آئے: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ): مسلم آباد، ایئرپورٹ روڈ میں سینیٹر منظور خان کاکڑ کے اعزاز میں استقبالیہ و شکریہ پروگرام منعقد ہوا، جس کا اہتمام منظور خان کاکڑ کاروان کے مولانا سیف اللہ خان نے کیا تھا۔
پروگرام میں اہلِ علاقہ مسلم آباد کے تمام غیور سفید ریش اور معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سینیٹر منظور خان کاکڑ، مولانا سیف اللہ صاحب، مولانا عصمت اللہ صاحب، ضیاء خان ترین، حاجی عبداللہ خان زادران صاحب، حاجی بور جان ترین صاحب، حافظ نائیک محمد کاکڑ صاحب، اقبال آغا، نور زمان، حمید اللہ ناصر اور چیف خدائی رحیم سمالانی تشریف فرما تھے۔
سینیٹر منظور خان کاکڑ نے علاقائی مسائل، علاقے میں مکمل شدہ ترقیاتی کاموں اور آنے والے وقتوں میں ترقیاتی اسکیموں کا ذکر کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب پر فرض لازم ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور سوشل میڈیا و ہر فورم کو اس انداز میں استعمال کریں جس سے معاشرے میں بگاڑ نہ آئے بلکہ معاشرے میں مثبت پیغام جائے۔

WhatsApp
Get Alert