عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، واپس جیل منتقل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل سے اسپتال اور پھر واپس جیل سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔

WhatsApp
Get Alert