عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں وکلاء کی تین چار گھنٹے طویل ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں وکلاء کی تین چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے بعد وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، میری اور سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے ان کی صحت اور مقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
کل ملاقات پر پوری ایک تفصیل لکھیں گے ، ان کی طبیعت جو ہم نے خود دیکھی ہے اور جو انہوں نے بتائی ہے وہ ساری حقیقت آشکار ہوجائے گی اور نظر آجائے گی۔
عمران خان کی آنکھ اور بلڈ پریشر کا مسئلہ بالکل موجود ہے، ان کا بلڈ پریشر اتار چڑھاؤ رہتا ہے، بلڈ پریشر کی صورتحال خوفناک حد تک ہے۔
لیکن جو آپ پوچھنا چاہتے ہیں وہ انتہائی مستعد تھے اور ان کا ارادہ بھی بہت زیادہ مضبوط تھا۔

ملاقات میں 28ویں ترمیم پر بھی بات ہوئی ہے لیکن اس پر میں بات نہیں کروں گا۔ ملاقات میں اتنا وقت کیوں لگا یہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے پوچھیں، کیونکہ ہائیکورٹ نے لکھا تھا کہ ایک گھنٹے سے کم ملاقات نہیں ہونی چاہئے، زیادہ جتنی مرضی ہو۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل ہوئی ہے، ملاقات میں پوری طرح معاملات کو ڈسکس کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے جیل ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی اور دونوں وکلا نے ان سے مقدمات اور متفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی۔ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں اور وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی بانی سے مشاورت کی۔

WhatsApp
Get Alert