حکمران سیاسی مخالفین کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، کرائے کے لوگوں سے جے یو آئی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، سینیٹر مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے. حکمران سیاسی مخالفین کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرنے کے بجائے کرائے کے لوگوں کے ذریعے جمعیت علما اسلام کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں.لیکن ایسے تمام حربے اور منصوبے ناکام ہوں گے۔ جمعیت علما اسلام ایک نظریاتی، منظم اور عوامی جماعت ہے، جس کی بنیادیں دینی، سیاسی اور جمہوری جدوجہد پر قائم ہیں، اسے دبا، دھمکیوں، گرفتاریوں یا مصنوعی سیاسی کرداروں کے ذریعے کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی واضح وژن اور جامع منصوبہ بندی موجود نہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک مسلسل معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی بے یقینی کا شکار ہے، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مشکلات کے نئے پہاڑ کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات اور جمہوری روایات سے انحراف نے ملک کے سیاسی نظام کو عدم استحکام سے دوچار کر رکھا ہے، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے اختیار اور عوام کے جمہوری حقِ حکمرانی کو تسلیم کیے بغیر ملک کو درپیش مسائل حل نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرحدوں کی بندش اور تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹوں نے ہزاروں خاندانوں کے روزگار کو متاثر کیا ہے، چھوٹے تاجروں، مزدوروں، ٹرانسپورٹرز اور سرحدی آبادیوں کی معاشی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سرحدی تجارت کے لیے مثر اور مستقل پالیسی تشکیل دینے کی بجائے پتہ نہیں کس کے کہنے اور اشاروں پر عوام اور مقامی آبادی کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں آئین کی حکمرانی، پارلیمانی بالادستی، جمہوری اقدار، دینی تشخص اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جمعیت کو پرامن جہدوجہد کی راہ سے ہٹاکر تشدد کی راہ پر ڈالنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت کی قیادت اور کارکن ہر قسم کے سیاسی دبا کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اصولی مقف پر قائم رہیں گے۔ حکومت کی سیاسی انتقام اور مخالفین کو دبانے کی پالیسی کی خواہش ملک کو مزید کمزور کرے گی ۔وہ وقت بہت جلد آنے والا ہے کہ”کردار کشی” اور “محسن کشی” کے مرتکب لوگ ہمارے دروں پر سجدہ ریز ہوں گے ۔
