15 جنوری سے پہلے 28 ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی: فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے پروگرام ’’دی رپورٹرز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ وکلاء کے 2 گروپس آئینی ترمیم تیار کررہے ہیں اور نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتے یہ کام ہو، اب دیکھنا یہ ہے کیا کینالز کی طرح اس کو بھی روک لیتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ سسٹم ری سیٹ کا کام کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔
