اب ہمارے مشکل دن کم اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی مشکلات زیادہ ہوں گی، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ
ہمارے ساتھ جو ہونا تھا ہوچکا، عمران خان اپنی رہائی کے بات نہیں کر رہے ہیں لیکن ہم کریں گے، اتحاد او اتفاق سے ہم نے اپنے لیڈر کیلئے بنائی گئی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں؛ پی ٹی آئی سینیٹر کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت کے مشکل دن اب کم ہو رہے ہیں اور آنے والے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہونا تھا وہ ہو چکا ہے، اب ان کے مشکل دن کم اور پیپلز پارٹی و مسلم لیگ ن کی مشکلات زیادہ ہوں گی، عمران خان کی دو بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو غیر قانونی قید سے رہا کر دیا گیا ہے، اب تمام رہنماؤں کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اپنے قائد کے لیے پیدا کی گئی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔
اب ہمارے مشکل دن کم اور پی پی اور ن لیگ کی مشکلات زیادہ ہونگی۔
ہمارے ساتھ جو ہونا تھا ہوچکامشال یوسفزئی کا چند روز قبل دیا گیا بیان۔
#11thHour https://t.co/bPo70qsxEs
— Waseem Badami (@WaseemBadami) November 11, 2026
بانی پی ٹی آئی کی اسیری اور صحت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر مشعال یوسفزئی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو ایک سال سے مبینہ قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں اخبار، ٹی وی یا ملاقات کی سہولیات محدود ہیں، عمران خان کی آنکھ متاثر ہے اور بلڈ پریشر بڑھنے کا مسئلہ درپیش ہے، جب کہ ایک آنکھ کے آپریشن کے بعد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز جیل میں دوسری آنکھ کا آپریشن کرنے سے انکاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بھی قید میں ہیں جن سے خاندان والوں کی ملاقات اور ضروری اشیاء کی فراہمی پر پابندیاں عائد ہیں، جبکہ عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون کال پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، ان تمام تر سخت حالات کے باوجود جب عمران خان کی جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ آج بھی اسی عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے نظر آتے ہیں جیسا کہ گزشتہ سال کی آخری ملاقات میں دیکھا گیا تھا۔
ایک سال کی جبر پر مبنی قید تنہائی ،نا اخبار ، نا ٹی وی اور نا ساتھ میں کوئی انسان ۔ یہاں تک کے ان کے سلام کا جواب دینے پر بھی پابندی ، آنکھ خراب ، بی پی شوٹ ہونے کا نامعلوم مسئلہ ، اہلیہ قید میں ، جس کے کپڑے یہاں تک کے خاندان والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں ، ایک آنکھ بند، دوسرے کے آپریشن کی منتظر ، پہلے آپریشن کی مناسب دیکھ بھال نا ہونے کے وجہ سے ڈاکٹرز جیل میں دوسرا آپریشن کرنے سے انکاری ، بہنیں جیل میں ، بیٹوں سے کال تک پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ،پھر جب ایسے لیڈر کی جیل میں اپنے وکیلوں سے ملاقات ہوتی ہے تو اسی طرح ڈٹے ہوئے ہیں ،جس طرح ہم پچلے سال آخری ملاقات میں خود دیکھ کر آئے تھے ۔یہ ہے ہمارا لیڈر عمران خان ، جنہوں نے اس قوم کے لیے سب کچھ برداشت کیا اور آج بھی اس ملک کے اور اس ملک کے عوام کے مفاد کے لیے ہر طرح کی بات کرنے پر راضی ہے ، اپنی رہائی کے بات نہیں کر رہے ہیں ۔ لیکن ہم کرینگے یہ بات ، خان صاحب نے اس قوم کے لیے سب کچھ کیا اور قوم نے ہمِیں ایوانوں تک پہنچایا ، ہم سیاسی حل نیکالینگے، ہم نے اپنے لیڈر کو رہا کروانا ہے ۔ اس ملک کے نظام کو تبدیل ہونا ہوگا ۔ عوام نے ہمِیں خان صاحب کی رہائی کے لیے ووٹ دیا تھا اب ہم خان صاحب کی عدالتوں کے ذریعے رہائی کے لیے ووٹ دیںگے ۔ پاکستان میں نئے صوبے وقت کی ضروت ہے لیکن فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔ عوامی رائے مقدم ہے ۔
— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) November 12, 2026
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کی خاطر یہ تمام مشکلات برداشت کیں اور آج بھی وہ اپنی ذاتی رہائی کی بات کرنے کے بجائے ملک اور عوام کے مفاد کے لیے ہر طرح کی بامقصد بات چیت کرنے پر آمادہ ہیں، اگرچہ عمران خان خود اپنی رہائی کی بات نہیں کر رہے لیکن پارٹی قیادت اور اراکینِ پارلیمنٹ یہ بات کریں گے کیونکہ قوم نے انہیں اسی مقصد کیلئے ایوانوں تک پہنچایا ہے، پی ٹی آئی اس بحران کا سیاسی حل نکالے گی اور اپنے قائد کو عدالتوں کے ذریعے رہا کروائے گی، جس کے لیے ملک کے نظام میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
