صوبے کی بدلتی سیاسی صورتحال پر گہری نظر ہے، سیاسی انتقام اور منفی ہتھکنڈوں سے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے اراکین صوبائی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، میر زابد علی ریکی، سید آغا ظفر اور دیگر جماعتی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کی قیادت صوبے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جماعت تمام ممکنہ حالات سے جمہوری، آئینی اور سیاسی انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، کارکنوں کی تنظیمی و سیاسی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جماعتی سطح پر مشاورت و رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 نومبر سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شروع ہونے والا صوبائی دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران کارکنوں سے ملاقاتیں، تنظیمی امور کا جائزہ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، جس کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جمعیت علما اسلام اور اس کے قائدین و کارکنوں کو دبا میں لانے کے لیے مختلف سازشیں، منفی ہتھکنڈے اور نوٹسز کے اجرا کا سلسلہ قابل مذمت ہے، پانچ، دس پرانے معاملات کو اچانک اٹھا کر نوٹسز جاری کرنا اور کارروائیوں کا آغاز کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں۔ سیاسی انتقام اور دبا کے ذریعے جماعتوں کو اپنے مقف سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک منظم، نظریاتی اور عوامی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے، کسی بھی غیر جمہوری اقدام، انتقامی کارروائی یا منفی ہتھکنڈے سے جماعت کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ جمعیت علما اسلام بلوچستان اپنے سیاسی اور جمہوری مقف پر ثابت قدم رہے گی اور حالات کا مقابلہ سیاسی بصیرت، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی قوت کے ساتھ کرے گی۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاور خان کاکڑ نے ایرانی قونصل جنرل سے ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
